اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق وناب وھاب نے المنار ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ شامی فوج نے ملک کے جنوب میں بڑے پیمانے پر کاروائی شروع کر رکھی ہے، انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ یہ کاروائی اس سکیورٹی بیلٹ کے ٹوٹنے کا باعث ہوگی جو اسرائیل، بعض دہشتگردوں کے تعاون سے شام میں قائم کرنے کے کوشش کررہا ہے- وئام وهاب نے کہا کہ اگر شامی فوج کی کاروائی مکمل ہوتی ہے تو اس سے اسرائیل پر سنگین ضرب لگے گی یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکہ کے انسداد دہشتگردی کے قومی مرکز کے سربراہ نکولس راسموسن نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شام میں دنیا کے نوے ملکوں کے شہری دہشتگردانہ کاروائیوں میں ملوث ہيں- نیکلس راسموسن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ شام میں ایسے تقریبا بیس ہزار مسلح افراد مرکزی حکومت کے ساتھ لڑ رہے ہيں جن کا تعلق دنیا کے بیس ملکوں سے ہے- امریکہ کے انسداد دہشتگردی کے قومی مرکز کے اندازے کے مطابق شام میں چونتیس سو مغربی شہریوں میں سے ایک سو چالیس امریکی شہری ہیں جو دہشتگردوں کی صفوں میں شامل ہوگئے ہيں- یہ ایسے عالم میں ہے کہ دوسرے عرب ممالک کے مقابلے میں تیونس ، مراکش، اور سعودی عرب سب زیادہ دہشتگرد شام بھیج رہے ہيں تاہم اس کے باوجود شامی فوج نے دہشت گردوں کے زیر قبضہ علاقوں میں پیشقدمی کے ساتھ ہی دمشق کے مضافات کے اہم علاقوں کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے-
.......
/169